اس باب میں کوئی سرخی نہیں ہے۔
راوی: اسحق فضل جعید
حَدَّثَنِا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ابْنَ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ جَلْدًا مُعْتَدِلًا فَقَالَ قَدْ عَلِمْتُ مَا مُتِّعْتُ بِهِ سَمْعِي وَبَصَرِي إِلَّا بِدُعَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خَالَتِي ذَهَبَتْ بِي إِلَيْهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي شَاکٍ فَادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ فَدَعَا لِي
اسحاق فضل جعید سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سائب بن یزید کو چورانوے سال کی عمر میں بہت توانا و تندرست دیکھا سائب نے کہا تم جانتے ہو کہ میں اپنے کان اور آنکھ سے صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کی وجہ سے فائدہ اندوز ہوں میری خالہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گئی تھیں اور انہوں نے عرض کیا تھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا بھانجا مریض ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کر دیجئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لئے دعا کی تھی۔
Narrated Al-Ju'aid bin 'Abdur Rahman:
I saw As-Sa'ib bin Yazid when he was ninety-four years old, quite strong and of straight figure. He said, "I know that I enjoyed my hearing and seeing powers only because of the invocation of Allah's Apostle . My aunt took me to him and said, 'O Allah's Apostle! My nephew is sick; will you invoke Allah for him?' So he invoked (Allah) for me."