نماز عصر کا وقت
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث ابن شہاب , انس بن مالک
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَائُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ وَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَی الْعَوَالِي وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ
قتیبہ بن سعید، لیث ابن شہاب، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز ایسے وقت پڑھتے کہ آفتاب بلند، زندہ اور تابندہ ہوتا اور جانے والا نماز پڑھ کر عوالی تک پہنچ جاتا اور آفتاب اس وقت بھی بلند ہوتا۔