سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان۔ ۔ حدیث 1666

قے کے بارے میں رخصت

راوی:

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَرَعَ الصَّائِمَ الْقَيْءُ وَهُوَ لَا يُرِيدُهُ فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ وَإِذَا اسْتَقَاءَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ قَالَ عِيسَى زَعَمَ أَهْلُ الْبَصْرَةِ أَنَّ هِشَامًا أَوْهَمَ فِيهِ فَمَوْضِعُ الْخِلَافِ هَا هُنَا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کسی روزہ دار کو قے آجائے اور اس کا یہ ارادہ نہ ہو اس شخص پر روزے کی قضا نہ ہوگی لیکن اگر وہ خود قے کرے تو اس پر اس کی قضا ہوگی۔ راوی عیسی کہتے ہیں اہل بصرہ اس بات کے قائل ہیں کہ اس روایت کے حوالے سے ہشام نامی راوی کو وہم ہوا ہے اور اختلاف کی بنیاد کی یہی بات ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں