مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ امارت وقضا کا بیان ۔ حدیث 848

جیسے عمل کرو گے ویسے ہی حکمران مقرر ہوں گے

راوی:

وعن يحيى بن هاشم عن يونس بن أبي إسحاق عن أبيه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " كما تكونون كذلك يؤمر عليكم "

اور حضرت یحییٰ بن ہاشم ، حضرت یونس ابن اسحاق سے اور اور وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں ۔ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جیسے تم ہوگے ویسے ہی تمہارے اوپر حکمران مقرر کئے جائیں گے ۔"

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ تمہارے طور طریقے اور تمہارے اعمال جیسے ہوں گے ویسے ہی تم پر حاکم وعامل مقرر ہوں گے اگر تمہارے اعمال اچھے ہوں گے تو تمہارے حاکم بھی اچھے ہوں گے اور تم برے اعمال کرو گے تو تمہارے حاکم بھی برے ہوں گے ۔

یہ حدیث شیئر کریں