مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حکام کو تنخواہ اور ہدایا تحائف دینے کا بیان ۔ حدیث 874

جلیل القدر صحابہ کی تجارتیں

راوی:

حضرت ابوبکر کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ کپڑے کی تجارت کرتے تھے ، اسی طرح حضرت عمر فاروق غلہ کی تجارت کرتے تھے ، حضرت عثمان کے ہاں کھجورں اور کپڑے کا کاروبار ہوتا تھا اور حضرت عباس عطاری کرتے تھے ۔
علماء نے لکھا ہے کہ تجارت کی انواع میں سب سے بہتر تجارت کپڑے کی اور پھر عطر کی ہے نیز حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر جنتی تجارت کرتے تو کپڑے کی تجارت کرتے اور دوزخی تجارت کرتے تو صرف یعنی سونے چاندی کی تجارت کرتے ۔

یہ حدیث شیئر کریں