سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 524

اس لڑ کے کے پیشاب کے بیان میں جو کھانا نہیں کھا تا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ و محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , زہری , عبیداللہ بن عبداللہ , امّ قیس بنت محصن

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ قَالَتْ دَخَلْتُ بِابْنٍ لِي عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْکُلْ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَائٍ فَرَشَّ عَلَيْهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ و محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، زہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، حضرت امّ قیس بنت محصن رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں اپنے بچے کو جس نے کھانا شروع نہ کیا تھا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے آپ پر پیشاب کر دیا آپ نے پانی منگا کر اس پر ڈالا ۔

یہ حدیث شیئر کریں