زمین پر پیشاب لگ جائے تو کیسے دھو یا جائے
راوی: محمد بن یحییٰ , محمد بن عبداللہ , عبیداللہ ہذلی , محمد بن یحییٰ ابوحمید , ابوملیح ہذلی , واثلہ بن اسقع
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْهُذَلِيِّ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی هُوَ عِنْدَنَا ابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ أَنْبَأَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْهُذَلِيُّ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تُشْرِکْ فِي رَحْمَتِکَ إِيَّانَا أَحَدًا فَقَالَ لَقَدْ حَظَرْتَ وَاسِعًا وَيْحَکَ أَوْ وَيْلَکَ قَالَ فَشَجَ يَبُولُ فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ ثُمَّ دَعَا بِسَجْلٍ مِنْ مَائٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ
محمد بن یحییٰ، محمد بن عبد اللہ، عبیداللہ ہذلی، محمد بن یحییٰابوحمید، ابوملیح ہذلی، حضرت واثلہ بن اسقع فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہا اے اللہ مجھ پر اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحم فرمایئے اور آپ جو ہم پر رحمت فرمائیں اس میں ہمارے ساتھ کسی اور کو شریک نہ فرمائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا افسوس ہے تجھ پر، تیراناس ہو تو نے وسیع (رحمت) کو تنگ کر دیا آگے وہی مضمون ہے جو پہلی حدیث میں گذرا۔
It was narrated that Wathilah bin Asqa' said: "A Bedouin came to the Prophet P.B.U.H and said: 'O Allah, have mercy on me and Muhammad, and do not allow anyone else to share in Your mercy.' The Prophet P.B.U.H said: 'You have placed restrictions on something that is vast, woe to you!' Then (the Bedouin) spread his legs and urinated, and the Companions of the Prophet P.B.U.H told him to stop, but the Messenger of Allah said: 'Let him be,’ then he called for a vessel of water and poured it over(the urine)."