رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
راوی: عمرو بن علی ابن فضیل اسمعیل بن ابی خالد ابوجحیفہ
حَدَّثَنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلَام يُشْبِهُهُ قُلْتُ لِأَبِي جُحَيْفَةَ صِفْهُ لِي قَالَ کَانَ أَبْيَضَ قَدْ شَمِطَ وَأَمَرَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثَ عَشْرَةَ قَلُوصًا قَالَ فَقُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ نَقْبِضَهَا
عمرو بن علی ابن فضیل اسماعیل بن ابی خالد حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ تھے (اسماعیل) کہتے ہیں میں نے ابوجحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجھ سے صفت بیان کیجئے تو انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ کے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال ادھ پکے ہو گئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو تیرہ اونٹنیاں دینے کا حکم دیا مگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہونے سے پہلے ان پر قبضہ نہ کر سکے۔
Narrated Isma'il bin Abi Khalid:
I heard Abii Juhaifa saying, "I saw the Prophet, and Al-Hasan bin 'Ali resembled him." I said to Abu- Juhaifa, "Describe him for me." He said, "He was white and his beard was black with some white hair. He promised to give us 13 young she-camels, but he expired before we could get them."