سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان۔ ۔ حدیث 1675

جس روزہ دار کے پاس کوئی چیز کھائی جائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ مَوْلَاةً لَنَا يُقَالُ لَهَا لَيْلَى تُحَدِّثُ عَنْ جَدَّتِهَا أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَدَعَتْ لَهُ بِطَعَامٍ فَقَالَ لَهَا كُلِي فَقَالَتْ إِنِّي صَائِمَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الصَّائِمَ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يَفْرُغُوا وَرُبَّمَا قَالَ حَتَّى يَقْضُوا أَكْلَهُمْ

سیدہ ام عمارہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا تم بھی کھاؤ انہوں نے عرض کیا میں روزہ دار ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسی روزہ دار کی موجودگی میں کوئی چیز کھائی جائے جب تک لوگ کھا کر فارغ نہ ہوجائیں اس وقت تک فرشتے اس روزہ دار کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں۔ (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں) جب تک وہ کھانا ختم نہیں کرلیتے ۔

یہ حدیث شیئر کریں