بھول سے یا سونے کی بناء پر نماز ترک ہو جانا
راوی: ابراہیم بن حسن , حجاج , ابن محمد , حریز , عبید بن ابی وزیر , مبشر , خادم رسول ذی مخبر حبشی
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَرِيزٌ ح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ يَعْنِي الْحَلَبِيَّ حَدَّثَنَا حَرِيزٌ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ ذِي مِخْبَرٍ الْحَبَشِيِّ وَکَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَتَوَضَّأَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُضُوئًا لَمْ يَلْثَ مِنْهُ التُّرَابُ ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَکَعَ رَکْعَتَيْنِ غَيْرَ عَجِلٍ ثُمَّ قَالَ لِبِلَالٍ أَقِمْ الصَّلَاةَ ثُمَّ صَلَّی الْفَرْضَ وَهُوَ غَيْرُ عَجِلٍ قَالَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ صُلَيْحٍ حَدَّثَنِي ذُو مِخْبَرٍ رَجُلٌ مِنْ الْحَبَشَةِ و قَالَ عُبَيْدٌ يَزِيدُ بْنُ صَالِحٍ
ابراہیم بن حسن، حجاج، ابن محمد، حریز، عبید بن ابی وزیر، مبشر، خادم رسول ذی مخبر حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس حدیث میں یوں روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اس طرح کہ زمین پر کیچڑ نہ ہوئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اذان دینے کا حکم فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر دو رکعت سنت اطمینان سے ادا فرمائیں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تکبیر کہنے کا حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اطمینان و سکون کے ساتھ نماز پڑھائی حجاج نے بواسطہ یزید بن صلیح کہا کہ حدیث بیان کی ذو مخبر نے جو حبشہ کے ہیں اور عبید نے یزید بن صلیح کہا ہے۔