مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حکام کو تنخواہ اور ہدایا تحائف دینے کا بیان ۔ حدیث 875

تنخواہ سے زیادہ لینا خیانت ہے

راوی:

عن بريدة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " من استعملناه على عمل فرزقناه رزقا فما أخذ بعد ذلك فهو غلول " . رواه أبو داود

حضرت بریدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس شخص کو ہم نے کسی کام پر مامور کیا اور اس کو رزق دیا (یعنی اس کے اس کام کی اجرت وتنخواہ مقرر کر دی اس کے بعد اگر وہ (اپنی تنخواہ سے زائد ) کچھ وصول کرے گا تو یہ مال غنیمت میں خیانت ہے ۔" (ابو داؤد)

یہ حدیث شیئر کریں