مسجد بنانے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد بن سلمہ , ابوتیاح , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ مَوْضِعُ الْمَسْجِدِ حَائِطًا لِبَنِي النَّجَّارِ فِيهِ حَرْثٌ وَنَخْلٌ وَقُبُورُ الْمُشْرِکِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَامِنُونِي بِهِ فَقَالُوا لَا نَبْغِي بِهِ ثَمَنًا فَقُطِعَ النَّخْلُ وَسُوِّيَ الْحَرْثُ وَنُبِشَ قُبُورُ الْمُشْرِکِينَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فَاغْفِرْ مَکَانَ فَانْصُرْ قَالَ مُوسَی وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بِنَحْوِهِ وَکَانَ عَبْدُ الْوَارِثِ يَقُولُ خَرِبٌ وَزَعَمَ عَبْدُ الْوَارِثِ أَنَّهُ أَفَادَ حَمَّادًا هَذَا الْحَدِيثَ
موسی بن اسماعیل، حماد بن سلمہ، ابوتیاح، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں) مسجد نبوی کی جگہ بنو نجار کا ایک باغ تھا جس میں ایک کھیت تھا چند کھجور کے درخت تھے اور مشرکین کی قبریں تھیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تم مجھ سے ان کی قیمت لے لو انہوں نے کہا کہ ہم قیمت کے طلب گار نہیں ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ویسے ہی لے لیجئے) پس اس کے درخت کاٹ دئیے گئے کھیت برابر کر دیا گیا اور مشرکین کی قبریں منہدم کر دی گئیں آگے پوری حدیث بیان کی مگر اس میں دعا کے کلمات میں بجائے مدد کرنے کے بخش دینے کا ذکر ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرما رہے تھے کہ اے اللہ! انصارو مہاجرین کی بخشش فرما) موسیٰ کہتے ہیں عبدالوارث نے بھی ہم سے اسی طرح حدیث بیان کی ہے اس میں خَرِبَ ہے اور عبدالوارث نے کہا یہ حدیث انہوں نے حماد کو سکھائی ہے۔