سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 457

مسجد کی کنکریوں کا بیان

راوی: محمد بن اسحق , ابوبکر , ابوبدر , حصین , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ أَبُو بَکْرٍ يَعْنِي الصَّاغَانِيَّ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو بَدْرٍ أُرَاهُ قَدْ رَفَعَهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْحَصَاةَ لَتُنَاشِدُ الَّذِي يُخْرِجُهَا مِنْ الْمَسْجِدِ

محمد بن اسحاق ، ابوبکر، ابوبدر، حصین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابوبدر کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے اس حدیث کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرفوعاً بیان کیا ہے کنکریاں قسم دیتی ہیں اس شخص کو جو ان کو مسجد سے نکالتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں