مسجد میں عورتوں کامردوں سے الگ رہنا
راوی: عبداللہ بن عمرو ابومعمر , عبدالوارث , ایوب , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَأَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ تَرَکْنَا هَذَا الْبَابَ لِلنِّسَائِ قَالَ نَافِعٌ فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّی مَاتَ وَقَالَ غَيْرُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ عُمَرُ وَهُوَ أَصَحُّ
عبداللہ بن عمرو ابومعمر، عبدالوارث، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم اس دروازہ کو عورتوں کے لئے چھوڑ دیں تو بہتر ہے حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرتے دم تک اس دروازہ سے مسجد میں نہ گئے عبدالوارث کے علاوہ دیگر راویوں کا بیان ہے کہ (یہ ابن عمر سے نہیں بلکہ) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے اور یہی صحیح ہے۔