مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ قضیوں اور شہادتوں کا بیان ۔ حدیث 895

گواہ پیش کرنامدعی کے ذمہ اور قسم کھانا مدعا علیہ کے ذمہ ہے

راوی:

عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " البينة على المدعي واليمين على المدعي عليه " . رواه الترمذي

حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " گواہ مدعی کے ذمہ ہے اور قسم مدعا علیہ کے ذمہ ہے " (ترمذی)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اپنے دعوی کے ثبوت میں گواہ پیش کرنا مدعی کا حق ہے اور اگر مدعا علیہ مدعی کے دعوی کو صحیح ماننے سے انکار کر دے اور مدعی اس سے قسم کھانے کا مطالبہ کرے تو مدعا علیہ پر قسم کھانا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں