سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 483

مشرک مسجد میں داخل ہو سکتا ہے

راوی: عیسی بن حماد , لیث , سعید , شریک , بن عبداللہ بن ابی نمر , انس بن مالک

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ شَرِيکِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ دَخَلَ رَجُلٌ عَلَی جَمَلٍ فَأَنَاخَهُ فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ عَقَلَهُ ثُمَّ قَالَ أَيُّکُمْ مُحَمَّدٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّکِئٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ فَقُلْنَا لَهُ هَذَا الْأَبْيَضُ الْمُتَّکِئُ فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ يَا ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ لَهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَجَبْتُکَ فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي سَائِلُکَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ

عیسی بن حماد، لیث، سعید، شریک، بن عبداللہ بن ابی نمر، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک شخص اونٹ پر سوار ہو کر آیا۔ اس نے اپنا اونٹ مسجد (کے صحن) میں بٹھا یا۔ اور اس کو باندھ دیا۔ اس کے بعد پوچھا۔ تم میں (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کون ہیں؟ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اصحاب کے درمیان سہار لگائے ہوئے بیٹھے تھے ہم نے اس شخص سے کہا کہ جو سفید رنگ ہیں اور ٹیک لگائے ہوئے ہیں (وہی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں) پھر وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مخاطب ہوا کہا اے عبدالمطلب کے بیٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا میں سن چکا ہوں (تو کہہ کیا کہنا چاہتا ہے) پھر وہ شخص بولا اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تم سے پوچھتا ہوں اس کے بعد راوی نے کہا آخر تک حدیث بیان کی۔

یہ حدیث شیئر کریں