مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ قضیوں اور شہادتوں کا بیان ۔ حدیث 908

مدعی اور مدعاعلیہ دونوں حاکم کے سامنے موجود رہیں

راوی:

عن عبد الله بن الزبير رضي الله عنهما قال : قضى رسول الله صلى الله عليه و سلم أن الخصمين يقعدان بين يدي الحاكم . رواه أحمد وأبو داود

حضرت عبداللہ ابن زبیر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمان (عدالتی ضابطہ ) جاری فرمایا کہ مدعی اور مدعا علیہ دونوں حاکم کے روبرو بیٹھیں ۔" (احمد، وابوداؤد)

تشریح :
طیبی کہتے ہیں کہ قاضی (حاکم عدالت ) کے لئے اس سے دشوار اور سخت ترین مرحلہ کوئی نہیں ہے کہ جب اس کے سامنے مقدمہ پیش ہو تو وہ دونوں فریق یعنی مدعا علیہ کے درمیان پوری برابری رکھے ۔

یہ حدیث شیئر کریں