مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 920

جہاد میں مالی مدد کرنے کی فضیلت

راوی:

وعن أبي مسعود الأنصاري قال : جاء رجل بناقة مخطومة فقال : هذه في سبيل الله فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لك بها يوم القيامة سبعمائة ناقة كلها مخطومة " . رواه مسلم

اور حضرت ابومسعود انصاری کہتے ہیں کہ (دربار نبوت میں ) ایک شخص نکیل پکڑی ہوئی اونٹنی لے کر حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اللہ کی راہ کے لئے ہے یعنی میں اس اونٹنی کو اللہ کی رضا کے لئے جہاد میں پیش کرتا ہوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" (میں تمہاری اس پیشکش کو بہ تحسین قبول کرتا ہوں اور تمہیں یہ بشارت دیتا ہوں کہ (اس کے بدلے میں قیامت کے دن تمہیں سات سو اونٹنیاں ملیں گی اور سب کے نکیل پڑی ہوگی (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں