حالت احرام میں شادی کرنا
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ حَلَالًا وَبَنَى بِهَا حَلَالًا وَكُنْتُ الرَّسُولَ بَيْنَهُمَا
حضرت ابورافع بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ سے شادی کی تھی آپ اس وقت احرام کھول چکے تھے جب آپ نے ان کے ساتھ شب بسری کی اس وقت آپ احرام کھول چکے تھے میں نے ان دونوں کے درمیان قاصد کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔