اونٹوں کے رہنے کی جگہ پر نماز پڑھنے کی مما نعت
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابومعاویہ , اعمش , عبداللہ بن عبداللہ عبدالرحمن بن ابی لیلی , بن عازب
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّازِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي مَبَارِکِ الْإِبِلِ فَقَالَ لَا تُصَلُّوا فِي مَبَارِکِ الْإِبِلِ فَإِنَّهَا مِنْ الشَّيَاطِينِ وَسُئِلَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَقَالَ صَلُّوا فِيهَا فَإِنَّهَا بَرَکَةٌ
عثمان بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، عبداللہ بن عبداللہ عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اونٹوں کے رہنے کی جگہ پر نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اونٹوں کے رہنے کی جگہ پر نماز مت پڑھو کیونکہ وہ شریر اور سرکش ہوتے ہیں پھر بکریوں کے رہنے کی جگہ کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا وہاں نماز پڑھ سکتے ہو کیونکہ وہ برکت کی جگہ ہے۔