اقامت کا بیان
راوی: سلیمان بن حرب , عبدالرحمن بن مبارک , حماد , سماک , عطیہ , موسیٰ بن اسمعیل , وہیب , ایوب , ابی قلابہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَکِ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سِمَاکِ بْنِ عَطِيَّةَ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ زَادَ حَمَّادٌ فِي حَدِيثِهِ إِلَّا الْإِقَامَةَ
سلیمان بن حرب، عبدالرحمن بن مبارک، حماد، سماک، عطیہ، موسیٰ بن اسماعیل، وہیب، ایوب، ابی قلابہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اذان جفت جفت(دو دو بار) کہنے کا اور اقامت (تکبیر) طاق مرتبہ کہنے کا حکم ہوا تھا اور حماد ابن زید نے اپنی حدیث میں اضافہ کیا ہے سوائے قَد قَامَتِ الصَّلوٰۃ کے۔