شہادت کی طلب صادق کی فضیلت
راوی:
وعن سهل بن حنيف قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من سأل الله الشهادة بصدق بلغه الله منازل الشهداء وإن مات على فراشه . رواه مسلم
اور حضرت سہل ابن حنیف کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخص سچے دل (یعنی طلب صادق کے جذبے سے ) اللہ تعالیٰ سے شہادت کا طالب ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے شہیدوں کے درجہ پر پہنچاتا ہے اگرچہ وہ اپنے بستر پر مرے (یعنی صدق نیت اور طلب صادق کی وجہ سے شہیدوں جیسا ثواب پاتا ہے ۔" (مسلم )