مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 953

پانی کے سفر میں مر نے و الا شہید کا درجہ پائے گا

راوی:

وعن أم حرام عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " المائد في البحر الذي يصيبه القيء له أجر شهيد والغريق له أجر شهيدين " . رواه أبو داود

اور ام حرام سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دریا وسمندر کے سفر میں جس شخص کا سر گھومنے لگے اور اس کی وجہ سے اس کو قے ہو تو اس کو ایک شہید کا ثواب ملے گا اور جو شخص سفر کے دوران دریا میں ڈوب جائے تو اس کو دو شہیدوں کا ثواب ملے گا ۔" (ابو داؤد)

تشریح :
ان دونوں کو شہید کا ثواب اس صورت میں ملے گا جب کہ وہ جہاد کے لئے طلب علم اور حج جیسے مقاصد کے لئے کشتی وغیرہ کے ذریعہ دریا وسمندر میں سفر کر رہا ہو ، نیز اگر اس کے سفر کا مقصد تجارت ہو اور اس تجارت کی غرض اپنے جسم کو زندہ وطاقتور رکھنا اور اپنے اہل وعیال کی ضرورت زندگی کو پورا کرنا ہو اور وہ تجارت اس دریائی سفر کے بغیر ممکن الحصول نہ ہو تو اس صورت میں بھی یہی حکم ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں