مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 955

مجاہد اپنے گھر لوٹ آنے پر بھی جہاد کا ثواب پاتا ہے

راوی:

وعن عبد الله بن عمرو أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " قفلة كغزوة " . رواه أبو داود

اور حضرت عبداللہ ابن عمرو سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاد سے لوٹ کر آنا بھی جہاد کے مانند ہے ۔" (ابو داؤد)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ مجاہد اور غازی جب جہاد سے فارغ ہو کر اپنے گھر لوٹ آتا ہے تو اس کے لوٹنے میں بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا جہاد کرنے میں کیونکہ مجاہد وغازی تو ہر وقت اللہ کی راہ میں اپنی جان پیش کرنے کی نیت رکھتا ہے چنانچہ جب وہ کسی سے فارغ ہو کر گھر آتا ہے تو اس کی نیت یہی ہوتی ہے کہ کچھ دن راحت لے کر پھر جہاد کرنے کی طاقت وقوت پیدا کروں اور جوں ہی اللہ کی راہ کا بلاوا آ جائے فوراً میدان جنگ میں پہنچ کر نئے حوصلوں اور نئی امنگوں کے ساتھ دشمنان دین کے ساتھ آزمائی کروں ۔

یہ حدیث شیئر کریں