اگر کوئی شخص امام کو سجدے میں پائے تو کیا کرے
راوی: ہشام بن یونس کوفی , محاربی , حجاج بن ارطاه , ابواسحق , ہبیرہ علی , عمرو بن مرہ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ الصَّلَاةَ وَالْإِمَامُ عَلَی حَالٍ فَلْيَصْنَعْ کَمَا يَصْنَعُ الْإِمَامُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَهُ إِلَّا مَا رُوِيَ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا إِذَا جَائَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ سَاجِدٌ فَلْيَسْجُدْ وَلَا تُجْزِئُهُ تِلْکَ الرَّکْعَةُ إِذَا فَاتَهُ الرُّکُوعُ مَعَ الْإِمَامِ وَاخْتَارَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَنْ يَسْجُدَ مَعَ الْإِمَامِ وَذَکَرَ عَنْ بَعْضِهِمْ فَقَالَ لَعَلَّهُ لَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ فِي تِلْکَ السَّجْدَةِ حَتَّی يُغْفَرَ لَهُ
ہشام بن یونس کوفی، محاربی، حجاج بن ارطاه، ابواسحاق ، ہبیرہ، علی اور عمرو بن مرہ روایت کرتے ہیں ابن ابی لیلی سے وہ معاذ بن جبل سے کہ کہا علی اور عمرو نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کوئی نماز کے لئے آئے تو امام کسی بھی حال میں ہو تو تم اسی طرح کرو جس طرح امام کر رہا ہو امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن غریب ہے اسے اس روایت کے علاوہ کسی اور کے متصل کرنے کا ہمیں علم نہیں اور اسی پر اہل علم کا عمل ہے کہ اگر کوئی شخص امام کے سجدے میں ہونے کی حالت میں آئے تو وہ بھی سجدہ کرے لیکن اگر اس کا رکوع چھوٹ جائے تو اس کے لئے سجدہ میں ملنا رکعت کے لئے کافی نہیں عبداللہ بن مبارک بھی یہی کہتے ہیں کہ امام کے ساتھ سجدہ کرے بعض اہل علم کا کہنا ہے کہ شاید وہ شخص سجدے سے سر اٹھانے سے پہلے ہی بخش دیا جائے
Sayyidina Muadh ibn Jabal narrated that Allah’s Messenger (SAW) said: When one of you comes to the prayer and the imam is in a particular position then let him do as the imam does.”
[Ahmed22650, Bukhari 637, Muslim 604, Abu Dawud 539, Nisai 683]
——————————————————————————–