نماز رات اور دن کی دو دو رکعت ہے
راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , شعبہ , یعلی بن عطاء , علی ازدی , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَی مَثْنَی قَالَ أَبُو عِيسَی اخْتَلَفَ أَصْحَابُ شُعْبَةَ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ فَرَفَعَهُ بَعْضُهُمْ وَأَوْقَفَهُ بَعْضُهُمْ وَرُوِي عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ هَذَا وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی وَرَوَی الثِّقَاتُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَذْکُرُوا فِيهِ صَلَاةَ النَّهَارِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی وَبِالنَّهَارِ أَرْبَعًا وَقَدْ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي ذَلِکَ فَرَأَی بَعْضُهُمْ أَنَّ صَلَاةَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَی مَثْنَی وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ و قَالَ بَعْضُهُمْ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی وَرَأَوْا صَلَاةَ التَّطَوُّعِ بِالنَّهَارِ أَرْبَعًا مِثْلَ الْأَرْبَعِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَغَيْرِهَا مِنْ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ الْمُبَارَکِ وَإِسْحَقَ
محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، یعلی بن عطاء، علی ازدی، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رات اور دن کی(نفل نماز) رکعت ہے ۔امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں شعبہ کے ساتھیوں نے اس حدیث میں اختلاف کیا ہے عبداللہ عمری نافع سے وہ ابن عمر سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مثل روایت کرتے ہیں جبکہ ابن عمر کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ روایت صحیح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رات کی نماز دو دو رکعت ہے کئی ثقہ راوی عبداللہ بن عمر سے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں لیکن وہ اس میں دن کی نماز کا ذکر نہیں کرتے عبیداللہ سے بواسطہ نافع مروی ہے کہ ابن عمر رات کو دو دو رکعتیں اور دن میں چار چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے اہل علم کا اس میں اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ دن اور رات کی نماز دو دو رکعت ہے یہ شافعی اور احمد کا قول ہے بعض کا کہنا ہے کہ صرف رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور اگر دن میں نوافل پڑھے جائیں تو چار چار پڑھے جائیں گے جیسے کہ ظہر وغیرہ سے پہلے چار رکعتیں پڑھی جاتی ہیں سفیان ثوری ابن مبارک اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے
Sayyidina Ibn Umar narrated that the Prophet (SAW) said, ‘The (optional) prayer during day and night is in two’s.”
[Ahmed4791, Abu Dawud 1295, Nisai 1665, Ibn e Majah 1322]
——————————————————————————–