حج کرنے والی خاتون کو جب حیض آجائے تو وہ کیا کرے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ وَلَمْ أَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں میں جب مکہ میں آئی تو مجھے حیض آگیا میں صفا و مروہ کا طواف نہیں کر سکی تو میں نے اس بات کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو آپ نے ارشاد فرمایا تم وہ تمام کام کرو جو حاجی کرتے ہیں البتہ تم بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔