سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1788

عمرہ کا میقات

راوی:

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ يَقُولُ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُرْدِفَ عَائِشَةَ فَأُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ قَالَ سُفْيَانُ كَانَ شُعْبَةُ يُعْجِبُهُ مِثْلَ هَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت عبدالرحمن بن ابی بکربیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اپنے ساتھ سواری پر بٹھاؤں اور انہیں تنعیم سے عمرہ کرواؤں۔ سفیان کہتے ہیں شعبہ اس حدیث کی سند کو پسند کرتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں