حطیم بیت اللہ کا حصہ ہے۔
راوی:
حَدَّثَنِي فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا حَدَاثَةُ عَهْدِ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْكَعْبَةَ ثُمَّ لَبَنَيْتُهَا عَلَى أُسِّ إِبْرَاهِيمَ فَإِنَّ قُرَيْشًا حِينَ بَنَتْ اسْتَقْصَرَتْ ثُمَّ جَعَلَتْ لَهَا خَلْفًا
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اگر تمہاری قوم کفر کے زمانے کے نزدیک نہ ہوتی تو میں خانہ کعبہ کو ڈھا کر اسے حضرت ابراہیم کی بنیادوں کے مطابق تعمیر کرتا کیونکہ قریش نے اسے بناتے ہوئے اسے چھوٹا کردیا تھا اور میں اس کے پیچھے کی طرف والا دروازہ بھی بناتا۔