سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1797

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منی میں کتنی نمازیں ادا کرنے کے بعد عرفات کی طرف روانہ ہوئے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حَدِّثْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًى قَالَ قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ اصْنَعْ مَا يَصْنَعُ أُمَرَاؤُكَ

عبدالعزیز بیان کرتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ دریافت کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یاد ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تلبیہ کے دن ظہر کی نماز کہاں ادا کی تھی انہوں نے جواب دیا منی میں، میں نے دریافت کیا روانگی کے دن آپ نے عصر کی نماز کہاں ادا کی تھی۔ انہوں نے جواب دیا بطحاء میں، پھر حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم وہی کرو جو تمہارے امراء کرتے ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں