سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ تیمم کا بیان ۔ حدیث 657

پٹی پر مسح

راوی: محمد بن ابان بلخی , عبدالرزاق , اسرائیل , عمرو بن خالد , زید بن علی , علی , علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْبَلْخِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ انْکَسَرَتْ إِحْدَی زَنْدَيَّ فَسَأَلْتُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِي أَنْ أَمْسَحَ عَلَی الْجَبَائِرِ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ أَنْبَأَنَا الدَّبَرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ نَحْوَهُ

محمد بن ابان بلخی، عبدالرزاق، اسرائیل، عمرو بن خالد، زید بن علی، علی، حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ میرا ایک پہنچا ٹوٹ گیا۔ (تو پلستر کروالیا) میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (اس مسئلے کے متعلق) دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پٹی پر مسح کرنے کا حکم دیا ۔

It was narrated that ‘All bin Abu Tâlib said: “I broke one of my forearms and I asked the Prophet about that. He told me to wipe over the bandages.” (Maudu’)

یہ حدیث شیئر کریں