رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل بیت اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلامون کے لئے زکوة لینا جائز نہیں
راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , حکم , ابن ابورافع ,
حَدَّثَنَا مُحَمّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَةِ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ اصْحَبْنِي کَيْمَا تُصِيبَ مِنْهَا فَقَالَ لَا حَتَّی آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا وَإِنَّ مَوَالِيَ الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَافِعٍ مَوْلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمُهُ أَسْلَمُ وَابْنُ أَبِي رَافِعٍ هُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ کَاتِبُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حکم، ابن ابورافع، ابورافع کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مخزوم کے ایک شخص کو زکوة وصول کرنے کے لئے بھیجا انہوں نے ابورافع سے کہا تم بھی میرے ساتھ چلو تاکہ تمہیں بھی حصہ دوں ابورافع نے کہا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھے بغیر نہیں جاؤں گا پس وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زکوة ہمارے لئے حلال نہیں اور کسی قوم کے غلام بھی انہیں میں سے ہوتے ہیں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے ابورافع نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے ان کا نام اسلم ہے اور ابن ابی رافع عبیداللہ بن ابی رافع ہیں یہ علی بن ابی طالب کے کاتب ہیں
Sayyidina Abu Rafi’ (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) sent a man of Banu Makhzum to collect zakah. He said to Abu Rafi, “Accompany methat I may give a share to you too”. He said, “No! Till I have met and asked Allah’s Messenger”. So, he went to the Prophet and asked him. He said, Zakah is not lawful to us, And the slaves of a people belong to them’. (Thus, if it is unlawful for a people then it is unlawful also for their slaves.)
(Ahmed19014, Abu Dawud 1650, Nisai 2611]
——————————————————————————–