مال میں زکوة کے علاوہ بھی حق ہے
راوی: عبداللہ بن عبدالرحمن , محمد بن طفیل , شریک , ابوحمزہ , عامر , فاطمہ بنت قیس
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ عَنْ شَرِيکٍ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِي الْمَالِ حَقًّا سِوَی الزَّکَاةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ إِسْنَادُهُ لَيْسَ بِذَاکَ وَأَبُو حَمْزَةَ مَيْمُونٌ الْأَعْوَرُ يُضَعَّفُ وَرَوَی بَيَانٌ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ قَوْلَهُ وَهَذَا أَصَحُّ
عبداللہ بن عبدالرحمن، محمد بن طفیل، شریک، ابوحمزہ، عامر، فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مال میں زکوة کے علاوہ بھی کچھ حق ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس حدیث کی سند قوی نہیں ابوحمزہ میمون اعور حدیث میں ضعیف ہیں بیان اور اسماعیل بن سالم اسے شعبی سے انہی کا قول روایت کرتے ہیں اور یہ زیادہ صحیح ہے
Aamir reported from Fatimah bint Qays that the Prophet (SAW) said, ‘There is more due on wealth besides zakah”.
——————————————————————————–