رات کو نماز پڑھنے کی ترغیب کا بیان
راوی: قتیبہ , لیث , عقیل , زہری , علی بن حسین , حسین بن علی , علی بن ابوطالب
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ حَدَّثَهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ فَقَالَ أَلَا تُصَلُّونَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا أَنْفُسُنَا بِيَدِ اللَّهِ فَإِذَا شَائَ أَنْ يَبْعَثَهَا بَعَثَهَا فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قُلْتُ لَهُ ذَلِکَ ثُمَّ سَمِعْتُهُ وَهُوَ مُدْبِرٌ يَضْرِبُ فَخِذَهُ وَيَقُولُ وَکَانَ الْإِنْسَانُ أَکْثَرَ شَيْئٍ جَدَلًا
قتیبہ، لیث، عقیل، زہری، علی بن حسین، حسین بن علی، علی بن ابوطالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اور فاطمہ کو آواز دے کر فرمایا کیا تم لوگ نماز نہیں پڑھتے؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہماری جانیں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جب چاہتا ہے ہمیں جگا دیتا ہے۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوٹ گئے اور ران پر ہاتھ مار کر فرمانے لگے یعنی انسان سب سے زیادہ جھگڑا کرنے والا ہے۔
It was narrated from Humaid bin ‘Abdur-Rahman — that is Ibn ‘Awf, that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The best fasting after the month of Ramadan is the month of Allah, AlMuharram, and the best prayer after the obligatory prayer is prayer at night.” (Sahih)