سفر واپس آنے پر پہلے مسجد میں جانے کا حکم
راوی:
وعن جابر قال : كنت مع النبي صلى الله عليه و سلم في سفر فلما قدمنا المدينة قال لي : " ادخل المسجد فصل فيه ركعتين " . رواه البخاري
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں ( ایک ) سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا ، چنانچہ جب ہم مدینہ واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ " مسجد میں جاؤ اور وہاں دو رکعت نماز پڑھو ۔ " ( بخاری )
تشریح :
مذکورہ بالا دونوں حدیثوں کے پیش نظر مسافر کا سفر سے واپس آنے پر پہلے مسجد میں جانا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فعلًا بھی ثابت ہوا اور قولًا بھی نیز مذکورہ بالا حکم میں نہ صرف شعائر اللہ کی تعظیم کی طرف اشارہ ہے بلکہ اس طرف بھی اشارہ ہے کہ مسجد گویا اللہ کے گھروں میں سے ایک گھر ہے اور مسجد میں جانے والا گویا اللہ سبحانہ سے ملاقات کرنے والا ہے لہٰذا جو شخص سفر سے واپس آئے اس کے حق میں اس سے بہتر اور کیا بات ہو سکتی ہے ۔ کہ وہ سب سے پہلے اللہ کے گھر میں جائے اور اللہ سے ملاقات کرے جس نے اس کو سفر کی آفات سے محفوظ رکھ کر بعافیت اس کے اہل عیال کے درمیان واپس پہنچایا ۔