مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ آداب سفر کا بیان ۔ حدیث 1015

امت کے حق میں صبح کے وقت کے لئے آنحضرت کی دعاء برکت

راوی:

عن صخر بن وداعة الغامدي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " اللهم بارك لأمتي في بكورها " وكان إذا بعث سرية أو جيشا بعثهم من أول النهار وكان صخر تاجرا فكان يبعث تجارته أول النهار فأثرى وكثر ماله . رواه الترمذي وأبو داود والدارمي

حضرت صخر بن وداعہ الغامدی کہتے ہیں کہ ( ایک دن ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ( یعنی یوں دعا فرمائی " اے اللہ ! میری امت کے لئے دن کے ابتدائی حصہ میں برکت عطا فرما ، یعنی اگر میری امت کے لوگ دن کے ابتدائی حصہ ( صبح ) میں طلب علم میں مشغول ہوں یا اپنے ذریعہ معاش میں منہمک اور یا سفر وغیرہ کریں تو اس میں انہیں برکت حاصل ہو ۔ " چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی چھوٹا بڑا لشکر روانہ فرماتے تو اس کو دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ فرماتے ۔ اور صخرہ جو ایک تاجر ( سوداگر ) تھے ( اس دعا کی برکت حاصل کرنے کے پیش نظر ) اپنا تجارتی مال دن کے ابتدائی حصہ ہی میں روانہ کرتے تھے ، چنانچہ وہ مال دار ہوئے اور ان کے مال میں بہت اضافہ ہوا ۔ " ( ترمذی ، ابوداؤد ، دارمی )

یہ حدیث شیئر کریں