شب میں بیدار ہونے پر سب سے پہلے کیا پڑھا جائے؟
راوی: قتیبہ بن سعید , سفیان , احول , سلیمان بن ابومسلم , طاؤس , عبداللہ ابن عباس
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَحْوَلِ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ قَالَ اللَّهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيَّامُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِکُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ حَقٌّ وَوَعْدُکَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَبِکَ آمَنْتُ ثُمَّ ذَکَرَ قُتَيْبَةُ کَلِمَةً مَعْنَاهَا وَبِکَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْکَ حَاکَمْتُ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
قتیبہ بن سعید، سفیان، احول، سلیمان بن ابومسلم، طاؤس، عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو جب تہجد کے لئے کھڑے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں تو ہی آسمانوں و زمین اور ان میں موجود چیزوں کو قائم و دائم رکھنے والا ہے۔ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں تو حق ہے تیرا وعدہ حق ہے جنت حق ہے دوزخ حق ہے قیامت حق ہے انبیاء علیہ السلام حق ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حق ہے میں تیری ہی فرمانبرداری کرتا ہوں تجھ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں اور تجھ ہی پر ایمان لاتا ہوں۔ پھر قتیبہ نے کسی کلمے کے معنی بیان کئے اور آگے دعا بیان کی۔ میں نے تیرے ہی لئے جھگڑا مول لیا اور تجھ ہی سے فیصلے کے لئے حاضر ہوا۔ (اے پروردگار!) میرے اگلے پچھلے ظاہر (اور چھپے ہوئے) تمام گناہوں سے درگزر فرما۔ کیونکہ تو ہی آگے ہے اور تو ہی پیچھے ہے۔ تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں اور نیکی کرنے یا برائی سے بچنے کی طاقت اللہ کے سوا کسی میں نہیں ہے جو بڑی شان اور کبریائی والا ہے۔
It was narrated from Hudhaifah that when the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم got up to pray at night, he would brush his teeth with the Siwak. (Sahih) It was narrated that Hudhaifah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم got up to pray Tahajjud at night, he would brush his teeth with the Siwak.” (Sahih)