مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ آداب سفر کا بیان ۔ حدیث 1029

سفر کے دوران رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آرام کرنے کی کیفیت

راوی:

عن أبي قتادة قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا كان في سفر فعرس بليل اضطجع على يمينه وإذا عرس قبيل الصبح نصب ذراعه ووضع رأسه على كفه . رواه مسلم

اور حضرت ابوقتادہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر میں ہوتے تو (کسی پڑاؤ پر ) رات کے آخری حصہ میں (یعنی طلوع سحر سے ) پہلے اترتے اور دائیں کروٹ پر لیٹے رہتے اور جب صبح سے کچھ پہلے اترتے تو اپنا (داہنا ) ہاتھ کر کے اس کی ہتھیلی پر اپنا سر رکھ کر لیٹتے (یعنی کچھ دیر کے لئے اس انداز میں آرام فرماتے تا کہ نیند غالب نہ آ جائے ۔" (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں