کپڑا چھوٹا ہو تو اس کو تہبند کے طور پر باندھنا چاہئیے
راوی: سلیمان بن حرب , حماد , ایوب , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا کَانَ لِأَحَدِکُمْ ثَوْبَانِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا فَإِنْ لَمْ يَکُنْ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَلْيَتَّزِرْ بِهِ وَلَا يَشْتَمِلْ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ
سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (یا یہ کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا) کہ اگر تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو ان دونوں کپڑوں میں نماز پڑھے اور اگر اس کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو اس کا تہبند بنا کر باندھ لے اور یہودیوں کی طرح نہ لٹکائے۔