سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 635

کپڑا چھوٹا ہو تو اس کو تہبند کے طور پر باندھنا چاہئیے

راوی: محمد بن یحیی بن فارس , سعید بن محمد , ابوتمیلہ یحیی بن واضح , بریدہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ الذُّهْلِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَی بْنُ وَاضِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنِيبِ عُبَيْدُ اللَّهِ الْعَتَکِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ فِي لِحَافٍ لَا يَتَوَشَّحُ بِهِ وَالْآخَرُ أَنْ تُصَلِّيَ فِي سَرَاوِيلَ وَلَيْسَ عَلَيْکَ رِدَائٌ

محمد بن یحیی بن فارس، سعید بن محمد، ابوتمیلہ یحیی بن واضح، عبداللہ بن برید اپنے حضرت بریدہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چادر اوڑھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اس طرح پر کہ اس کا داہنا کنارہ بائیں کندھے پر اور بایاں کنارہ داہنے کندھے پر نہ ہو اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چادر کے بغیر محض ایک پائجامہ میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے

یہ حدیث شیئر کریں