مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد میں لڑنے کا بیان ۔ حدیث 1057

دشمن کے بڑی عمر والوں کو قتل کرو اور چھوٹوں کو باقی رکھو

راوی:

وعن سمرة بن جندب عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " اقتلوا شيوخ المشركين واستحيوا شرخهم " أي صبيانهم . رواه الترمذي وأبو داود

اور حضرت سمرہ ابن جندب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مشرکین (یعنی دشمنوں ) کے بڑی عمر والے لوگوں کو قتل کرو اور چھوٹی عمر والوں یعنی ان (دشمنوں ) کے بچوں کو زندہ رہنے دو ۔" (بخاری، ابوداؤد)

تشریح :
بڑی عمر والوں " سے مراد یا تو یہ نوجوان ہیں جو بچوں کے مقابلے میں بڑے ہوتے ہیں یا وہ بڈھے مراد ہیں جو مضبوط قوی کے مالک ہوں اور لڑنے کی طاقت وقوت رکھتے ہوں ۔ جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکا ہے ، شیخ فانی (یعنی بڈھے کھوسٹ ) کو قتل کرنا درست نہیں ہے جو شیخ فانی جنگ میں اپنی عقل اور اپنی رائے کو مؤثر رکھتا ہو اور دشمن ، لڑائی میں اس کی بتائی ہوئی تدبیروں پر عمل کرتا ہو تو اس کو قتل کرنا جائز ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں