رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب پر ابوبکر صدیق کی افضلیت کا بیان
راوی: عبدالعزیز بن عبداللہ سلیمان یحیی بن سعید نافع ابن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا نُخَيِّرُ بَيْنَ النَّاسِ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُخَيِّرُ أَبَا بَکْرٍ ثُمَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ثُمَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
عبدالعزیز بن عبداللہ سلیمان یحیی بن سعید نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگوں (صحابہ) کے درمیان ترجیح دیا کرتے تھے تو ہم ابوبکر کو ترجیح دیتے۔ پھر عمر بن خطاب کو پھر عثمان بن عفان کو۔
Narrated Ibn 'Umar:
We used to compare the people as to who was better during the lifetime of Allah's Apostle . We used to regard Abu Bakr as the best, then 'Umar, and then 'Uthman .