صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 971

حالت احرام میں نکاح کی حرمت اور پیغام نکاح کی کراہت کے بیان میں

راوی: ابوطاہر , عبداللہ بن وہب لیث , یزید بن ابی حبیب , عبدالرحمن , بن شماسہ , عقبہ , بن عامر , عبدالرحمن بن شماسہ

و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ اللَّيْثِ وَغَيْرِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ فَلَا يَحِلُّ لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يَبْتَاعَ عَلَی بَيْعِ أَخِيهِ وَلَا يَخْطُبَ عَلَی خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّی يَذَرَ

ابوطاہر، عبداللہ بن وہب لیث، یزید بن ابی حبیب، عبدالرحمن، بن شماسہ، عقبہ، بن عامر، حضرت عبدالرحمن بن شماسہ سے روایت ہے اس نے عقبہ بن عامر سے منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مومن مومن کا بھائی ہے کسی مومن کے لئے یہ حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کی بیع پر خریداری کرے اور نہ اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح دے یہاں تک کہ وہ چھوڑ دے۔

'Uqba b. 'Amir said on the pulpit that Allah's Messenger (may peace be upon him) said: A believer is the brother of a believer, so it is not lawful for a believer to outbid his brother, and he should not propose an engagement when his brother has thus proposed until he gives it up.

یہ حدیث شیئر کریں