سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 651

نمازی اگر اپنے جوتے اتارے تو کہاں رکھے؟

راوی: حسن بن علی , عثمان بن عمر , صالح , بن رسم , ابوعامر , عبدالرحمن , قیس , یوسف بن ماہک , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ أَبُو عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَکَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلَا يَضَعْ نَعْلَيْهِ عَنْ يَمِينِهِ وَلَا عَنْ يَسَارِهِ فَتَکُونَ عَنْ يَمِينِ غَيْرِهِ إِلَّا أَنْ لَا يَکُونَ عَنْ يَسَارِهِ أَحَدٌ وَلْيَضَعْهُمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ

حسن بن علی، عثمان بن عمر، صالح، بن رسم، ابوعامر، عبدالرحمن، قیس، یوسف بن ماہک، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اپنے جوتے اتار کر نہ داہنی طرف رکھے اور نہ بائیں طرف، کیونکہ وہ دوسری نمازی کے لئے داہنی طرف ہے ہاں اگر کوئی بائیں طرف نہ ہو (تو بائیں طرف رکھ لے) (اور بہتر یہ ہے کہ) اپنے جوتوں کو اپنے دونوں پاؤں کے درمیان رکھ لے۔

یہ حدیث شیئر کریں