قرشی عدوی ابوحفص حضرت عمر بن خطاب کے فضائل کا بیان
راوی: یحیی ابن وہب عمر زید اسلم سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ابن عمر
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلَنِي ابْنُ عُمَرَ عَنْ بَعْضِ شَأْنِهِ يَعْنِي عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا قَطُّ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حِينَ قُبِضَ کَانَ أَجَدَّ وَأَجْوَدَ حَتَّی انْتَهَی مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
یحیی ابن وہب عمر زید حضرت اسلم سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعض حالات دریافت کئے تو میں نے ان سے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی ہے، میں نے کبھی کسی کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے زیادہ صالح اور سخی تر نہیں دیکھا اور یہ تمام خوبیاں حضرت عمر بن خطاب پر ختم ہو گئیں۔
Narrated Aslam:
Ibn 'Umar asked me about some matters concerning 'Umar. He said, "Since Allah's Apostle died. I have never seen anybody more serious, hard working and generous than 'Umar bin Al-Khattab (till the end of his life."