چھوٹے بوریے میں نماز پڑھنے کا بیان
راوی: عمرو بن عون , خالد , عبداللہ بن شداد , میمونہ بنت حارث ا
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا حِذَائَهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ وَکَانَ يُصَلِّي عَلَی الْخُمْرَةِ
عمرو بن عون، خالد، عبداللہ بن شداد، حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر ہوتی تھی حالت حیض میں اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کپڑا میرے بدن سے چھو جاتا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں جاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بوریے پر نماز پڑھتے تھے۔