چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان
راوی: مسلم بن ابراہیم , مثنی بن سعید , قتادہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ سَعِيدٍ الذَّارِعُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَزُورُ أُمَّ سُلَيْمٍ فَتُدْرِکُهُ الصَّلَاةُ أَحْيَانًا فَيُصَلِّي عَلَی بِسَاطٍ لَنَا وَهُوَ حَصِيرٌ نَنْضَحُهُ بِالْمَائِ
مسلم بن ابراہیم، مثنی بن سعید، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام سلیم سے ملنے جایا کرتے تھے اگر کبھی وہیں نماز کا وقت آجاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے فرش پر نماز پڑھ لیتے تھے جو ایک بوریہ تھا اور ام سلیم اس کو پانی سے دھو دیتی تھیں۔