کپڑے پر سجدہ کرنے کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , بشر بن مفضل , غالب , بکر بن عبداللہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا غَالِبٌ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ فَإِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدُنَا أَنْ يُمَکِّنَ وَجْهَهُ مِنْ الْأَرْضِ بَسَطَ ثَوْبَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ
احمد بن حنبل، بشر بن مفضل، غالب، بکر بن عبد اللہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم شدید گرمی میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اگر ہم میں سے کوئی (گرمی کی شدت کی بنا پر) زمین پر سجدہ نہ کر سکتا تو اپنا کپڑا بچھا کر اس پر سجدہ کر لیتا۔