جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 708

روزے میں مسواک کرنا

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , عاصم بن عبیداللہ , عبداللہ بن عامر بن ربیعہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَا أُحْصِي يَتَسَوَّکُ وَهُوَ صَائِمٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا يَرَوْنَ بِالسِّوَاکِ لِلصَّائِمِ بَأْسًا إِلَّا أَنَّ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ کَرِهُوا السِّوَاکَ لِلصَّائِمِ بِالْعُودِ وَالرُّطَبِ وَکَرِهُوا لَهُ السِّوَاکَ آخِرَ النَّهَارِ وَلَمْ يَرَ الشَّافِعِيُّ بِالسِّوَاکِ بَأْسًا أَوَّلَ النَّهَارِ وَلَا آخِرَهُ وَکَرِهَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ السِّوَاکَ آخِرَ النَّهَارِ

محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، عاصم بن عبیداللہ، عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعدد بار روزے کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا ہے اس باب میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حدیث عامر بن ربیعہ حسن ہے اور علماء کا اس پر عمل ہے کہ روزے میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں بعض اہل علم روزہ دار کے لئے ہر گیلی لکڑی کو مکروہ کہتے ہیں بعض علماء نے دن کے آخری حصے میں مسواک کرنے کو مکروہ کہا ہے اسحاق اور احمد کا بھی یہی قول ہے امام شافعی کے نزدیک دن کے کسی بھی حصے میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں

Abdullah ibn Aamir ibn Rabi’ah reported from his father that he said, “I saw the Prophet (SAW) umpteenth times using the siwak during his fasts”. [Ahmed15678, Abu Dawud 23641

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں