صفیں برابر کرنے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , سماک بن حرب , نعمان بن بشیر
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَوِّينَا فِي الصُّفُوفِ کَمَا يُقَوَّمُ الْقِدْحُ حَتَّی إِذَا ظَنَّ أَنْ قَدْ أَخَذْنَا ذَلِکَ عَنْهُ وَفَقِهْنَا أَقْبَلَ ذَاتَ يَوْمٍ بِوَجْهِهِ إِذَا رَجُلٌ مُنْتَبِذٌ بِصَدْرِهِ فَقَالَ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَکُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللَّهُ بَيْنَ وُجُوهِکُمْ
موسی بن اسماعیل، حماد، سماک بن حرب، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو صفوں میں اس طرح برابر کرتے تھے جس طرح تیر کی لکڑی برابر کی جاتی ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گمان ہو گیا کہ ہم یہ بات سیکھ گئے ہیں اور سمجھ گئے ہیں ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ہماری طرف) متوجہ ہوئے تو دیکھا کہ ایک شخص اپنا سینہ آگے کو نکالے ہوئے ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی صفوں کو برابر کرلو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان پھوٹ ڈال سے گا۔